بختاور بھٹو کی شادی ۔۔۔ مریم نواز، مولانا فضل الرحمان کو مد عو کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی شادی کے لیے مریم نواز، مولانا فضل الرحمن، شاہدخاقان عباسی اور احسن اقبال کو مدعو کر لیا گیا ۔
تفصیلا ت کے مطا بق پی پی ذرائع نے بتا یا ہے کہ زرداری ہائوس سے تمام سینئر سیاستدانوں کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں کہ وہ بختا ور بھٹو زرداری کی شا دی کی پر مسرت تقر یب میں شرکت کریں۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو جبکہ بارات 30 جنوری کو ہوگی۔
واضح رہےکہ منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ مجھے تو ابھی تک کسی نے مدعو نہیں کیا ،اسی طرح آج مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے بھی شادی میں مدعو کیے جانے کا سوال کیا گیا لیکن انہوں نے اس پر کوئی جواب نہ دیا۔