سکول میں بم کی جھوٹی اطلاع..کھلبلی مچ گئی۔۔پولیس کی دوڑیں

Mar 26, 2021 | 14:54:PM
سکول میں بم کی جھوٹی اطلاع..کھلبلی مچ گئی۔۔پولیس کی دوڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ میر ہزار خان گورمنٹ گرلز ہائی سکول بیلے والا میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والی طالبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیلے والا میں زیر تعلیم لڑکی مہوش نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے کہا کہ سکول میں بم ہے جس سے سینکڑوں طالبات کی جانوں کو خطرہ ہے۔مذکورہ اطلاع پر جتوئی تھانے کی اور میر ہزار خان تھانے کے پولیس اہلکار فوری طور پر گرلز ہائی اسکول پہنچے اور اسے گھیرے میں لینے کے بعد سکول کو خالی کروالیا۔پولیس اہلکاروں نے سینکڑوں طالبات کو سکول سے باہر نکال کر تمام کمروں کا سرچ آپریشن کیا جو آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد سکول کو کلئیر قرار دے دیا گیا۔اطلاع جھوٹی ثابت ہونے پر پولیس نے ہیڈ مسٹریس نوشابہ اعظم سے طالبہ کی جھوٹی کال کے حوالے سے پوچھ گچھ کی تو انہوں بتایا کہا کہ مہوش ایک ہفتے سے سکول ہی نہیں آرہی تھی۔

بعدازاں بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر طالبہ کے خلاف میر ہزار خان تھانے کے سب انسپکٹر محمد اکبر خان کی مدعیت میں ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔