حکومت کا اہم فیصلہ: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی

Jun 26, 2022 | 09:56:AM
وفاقی حکومت،ایف بی آر،گاڑیوں،ٹیکس ،کمی
کیپشن: مقامی مارکیٹ میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ترمیم شدہ فنانس بل 2022 کے تحت گاڑیوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) کو 2 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دیا ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق فنانس بل 2022 کے تحت ایف بی آر نے بعض اثاثوں کی کیپیٹل ویلیو پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، فراہم کردہ نرخوں پر اثاثوں کی قیمت پرٹیکس لگایا جائے، جسے کیپٹل ویلیو ٹیکس 2022 کہا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ کا عمل جاری

کیپٹل ویلیو ٹیکس پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیئت کی موٹر گاڑیوں پر وصول کیا جائے گا، فنانس بل 2022 میں ترمیم کے ذریعے سی وی ٹی کو اب 2 سے کم کر کے 1 کرتے ہوئے گاڑیوں کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار بھی فراہم کر دیا ہے ۔

ایف بی آر کے مطابق در آمد کی جانے والی گاڑیوں پر کسٹم حکام کے ذریعہ کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کے طور پر درآمدی قیمت کا تخمینہ لگایا جائے گا، تاہم پاکستان میں مقامی طور پر تیار یا اسمبل کی جانیوالی گاڑیوں کی وہ قیمت ہوگی جس پر موٹر گاڑی مقامی مینوفیکچرر یا اسمبلر فروخت کرتا ہے، نیلامی کی صورت میں لگنے والی قیمت کوسی وی ٹی کیلئے تصور کیا جائے گا۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کلکٹرکسٹمز موٹر گاڑی کی درآمد کے وقت درآمدی قیمت پر مروجہ شرح کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکس وصول کرے گا جبکہ مقامی مینوفیکچرر یا اسمبلر موٹر گاڑی کے خریدار سے پہلے شیڈول میں وضع کردہ شرح پر فروخت کی قیمت پر ٹیکس وصول کرے گا۔