بھارت میں چیتے کی گھنٹوں دھوپ سینکتے ویڈیو نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی

Dec 26, 2023 | 15:48:PM
بھارت میں چیتے کی گھنٹوں دھوپ سینکتے ویڈیو نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں  چیتے  کی  گھنٹوں دھوپ سینکتے ویڈیو نے  سوشل میڈیا پردھوم مچادی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے پیلی بھیت ضلع کے ٹائیگرریزرو جنگل سے نکلنے والے ایک چیتے  کو 12 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو کرلیا گیا،چیتے  کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ آرام سے دیوار پر بیٹھا ہوا سرما کی دھوپ سینکتا دکھائی دے رہا تھا۔

شہری آبادی میں چیتے کی اس سکون سے موجودگی نے وہاں کے رہائشیوں میں خاصی بے چینی پیدا کردی تھی،مکینوں نے چیتے کو ایک گھر کے قریب دیوار پر تقریباً 7 سے 8 گھنٹے تک بیٹھے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ ویب ورژن میں صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات کو الرٹ کرتے ہوئے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا،چیتے کے قابو کیے جانے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔