ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریاں: سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد اور کوچنگ سینٹرز کی اپ گریڈیشن

Apr 26, 2023 | 23:00:PM
ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریاں: سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد اور کوچنگ سینٹرز کی اپ گریڈیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ساؤتھ ایشین گیمز جنوبی ایشیا کک تیاریوں کے لیے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد اور کوچنگ سینٹرز میں بین الاقوامی معیار کے مطابق مرمت، تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے تاکہ کھیلوں کا انعقاد مناسب انداز میں ہو سکے۔
سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد اور کوچنگ سینٹرز میں مرمت، تزئین و آرائش، اپ گریڈیشن کے کام کی وجہ سے کھلاڑیوں اور اراکین کی حفاظت کے لیے کچھ سہولیات کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا تاہم لان ٹینس کورٹس، فٹنس جم، ایتھلیٹکس ٹریک، فٹ بال گراؤنڈ، لیاقت جمنازیم، کھلاڑیوں کے ہاسٹلز جیسی زیادہ تر سہولیات اراکین کے لیے کھول دی گئی ہیں اور مختلف کھیلوں کے قومی تربیتی کیمپ طویل عرصے سے جاری ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ 1 سال کے دوران سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سرکاری اور نجی شعبہ کی تعلیمی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے متعدد کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ روڈھم ہال اور حمیدی ہال کا افتتاح بھی مئی 2023 کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا جبکہ سوئمنگ پول جولائی 2023 کے پہلے ہفتے میں کھولا جائے گا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کی انتظامیہ بہتری کے بعد کھلاڑیوں اور عام لوگوں کو کھیلوں کی سہولتیں جلد از جلد باآسانی دستیاب کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔