دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ: شبلی فراز کی درخواست ضمانت خارج

Oct 25, 2022 | 14:50:PM
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عدم پیروی پر شبلی فراز کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں درخواست ضمانت خارج کر دی
کیپشن: شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عدم پیروی پر شبلی فراز کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں درخواست ضمانت خارج کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں ملزم شبلی فراز اور ان کے وکیل پیش نہ ہوئے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف شبلی فراز کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب عمران خان اور پرویز خٹک کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کے خلاف وفاق کی اپیلوں پر سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔ سٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ مجھے فائل ہی کل ملی ہے، تیاری کے لیے مہلت دی جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ اپیلیں تو مقررہ وقت گزرنے کے بعد دائر کی گئیں، حکومت تبدیل ہوئی تو آپ نے بریت کے خلاف اپیلیں دائر کر دیں، ایڈووکیٹ جنرل کو نہیں پتہ کہ دو سال بعد اپیل دائر کر دی ہے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ جو پراسیکیوٹر تھے انہوں نے فیصلے سے بروقت آگاہ نہیں کیا تھا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا اپیل تاخیر سے دائر کرنے کے لیے یہ جواز کافی ہے ؟ عدالت نے عمران خان اور پرویز خٹک کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کے خلاف وفاق کی اپیلوں پر سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی۔