بھارت نے 95 پاکستانی ماہی گیر رہا کردیئے

Nov 25, 2020 | 18:47:PM
بھارت نے 95 پاکستانی ماہی گیر رہا کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فشرمین کاپریٹو سوسائٹی کی کاوشیں رنگ لے آئیں بھارت نے بیس پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا بیس ماہی گیروں کے ساتھ چار عام شہری رہائی پاکر ملک واپس پہنچے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فشرمین کاپریٹوسوسائٹی کی کوششوں سے بھارت نے بیس پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ۔بیس ماہی گیروں کے ساتھ چار عام شہری رہائی پاکر ملک واپس پہنچے ہیں۔بھارتی قید میں دیگر 95 پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
چیئرمین فشرمین کاپریٹو سوسائٹی کے مطابق بھارتی قید سے رہائی پانے والے ماہی گیروں کو 14روز کے لیے لاہور میں قرنطینہ کر دیا گیاہے۔ ماہی گیروں کی رپورٹ مثبت آنے پر انہیں گھروں کو روانہ کردیا جائیگا۔چیئرمین فشر مین نے مزید کہا کہ بھارتی قید میں دیگر ماہی گیروں کی رہائی کیلئے کوشش کر رہے ہیں جلد انہیں بھی رہائی مل جائیگی اور وہ بھی پاکستان پہنچ جائیں گے۔اس سے قبل بھی پاکستان جذبہ خیر سگالی کے تحت متعدد بار بھارتی رہگیروں کو رہا کر چکا ہے۔