سپریم کورٹ سے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ آنے پر گورنر پنجاب بھی میدان میں آ گئے

Mar 25, 2021 | 19:57:PM
سپریم کورٹ سے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ آنے پر گورنر پنجاب بھی میدان میں آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے فیصلے حق میں آئیں یا خلاف ہم احترام کرتے ہیں۔ مریم نواز نے نیب پیشی کے موقع پر قانون کو ہاتھ میں لیا تو کارروائی ہو گی۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے فیصلے کے خلاف کیا کرنا ہے اس کا مشورہ نہیں دوں گا۔50 فیصد مسائل راتوں رات ختم ہو جائیں اگر بلدیاتی ادارے موجود ہوں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ جمہوری حکومت آتی ہے تو بلدیاتی انتخابات پیچھے چلے جاتے ہیں، آمریت آتی ہے تو بلدیاتی انتخابات آگے آ جاتے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ججوں کی تقرری کے بارے میں اصلاحات ہونی چاہیں۔ پی ڈی ایم کا مستقبل تھا نہ ہے اور نہ ہو گا۔ 11 جماعتوں کی اپنی اپنی سوچ ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کر تے ہوئے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 3 کو آئین سے متصادم قرار دے دیا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت با حیثیت ہوتی ہے چاہے بلدیاتی ہی کیوں نہ ہو۔ بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ آپ گھر بھیجنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتحابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے دلائل دئیے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔
پنجاب حکومت چاہتی ہے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے۔ معاملہ ابھی مشترکہ مفادات کونسل میں زیر التوا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ کیا باقی صوبوں میں بلدیاتی انتحاب ہورہے ہیں۔ جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ باقی صوبوں کے مردم شماری پر اعتراضات ہیں۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 24 مارچ کو ہونا تھا۔وزیراعظم کو کورونا ہونے کی وجہ سے اب اجلاس 7 اپریل کو ہوگا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اٹارنی جنرل کا بیان ریکارڈ کر لیتے ہیں۔ صوبے مئی میں بلدیاتی انتحاب کروا دیں۔اٹارنی جنرل نے مزید دلائل دئیے کہ یہ صرف وفاق نہیں صوبوں کا بھی معاملہ ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا پنجاب کی لوکل حکومتوں کو کیوں ختم کیا گیا۔ 
اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ پنجاب کی بلدیاتی حکومتوں کی ٹرم بھی اب ختم ہو گئی ہوگی۔ بعدازاں عدالت نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کی کل نیب پیشی، بی این پی کا وفد جاتی امرا پہنچ گیا