مریم نواز کیخلاف نیب کی درخواست۔۔ لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو کارکن ساتھ لانے پر پابندی کیلئے نیب کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے حالات کنٹرول کرے۔
لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کو نیب پیشی پر کارکنوں کو ساتھ لانے پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب کی درخواست پر کیسے اور کیوں رٹ جاری کریں ؟ قانون پر عمل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے،نیب لاہور ہائیکورٹ سے کیوں ریلیف مانگ رہا ہے ؟ اس معاملے میں کیوں پڑیں، یہ سیاسی معاملہ ہے، کوئی قانون کی پاسداری نہیں کرے گا تو قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ بعدازاں لاہورہائیکورٹ نے نیب کی درخواست نمٹا دی۔