مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں افسرسمیت 4 اسرائیلی فوج ہلاک

حماس کی قید میں موجود ایک اسرائیلی دوا نہ ملنے اور غذا کی کمی کے باعث  مرگیا، حماس نے مغوی کی ویڈیو بھی جاری کر دی

Mar 24, 2024 | 11:09:AM
مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں افسرسمیت 4 اسرائیلی فوج ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ،مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں اسرائیلی فوجی افسر سمیت چار فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق القدس بریگیڈ کا کہنا ہےکہ ہلاک چاروں اسرائیلی فوجی کار  میں سوار تھے۔دوسری جانب اسرائیل نے ایک فوجی کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اس کے علاوہ حماس کی قید میں موجود ایک اسرائیلی دوا نہ ملنے اور غذا کی کمی کے باعث  مرگیا، حماس نے مغوی کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مغوی دوا نہ ملنے اور غذا کی کمی کی وجہ سے مر گیا، غزہ میں اس وقت قحط جیسے حالات ہیں۔ 34 سال کا صہیونی قیدی یجیو بوچھاتف خوراک اور ادوایات کی کمی کا شکار ہوا۔

اس کے علاوہ حماس نے الشفا کمپلیکس کا گھیراؤ کرنے والے مزید اسرائیلی ٹینک تباہ کرکے متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھی حماس نے  الشفا کمپلیکس کا گھیراؤ کرنے والے اسرائیلی ٹینک پر راکٹ حملے کرکے انہیں تباہ کیا تھا۔

ضرورپڑھیں:برازیلین فٹبالر پر زیادتی کا الزام ثابت،9سال قید کیلئے جیل منتقل

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے سخت پابندی کی وجہ سے غزہ میں غذا اور ادویات کی شدید قلت ہے،غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 142 ہوگئی،اسرائیلی حملوں سے 7 اکتوبر سے اب تک 74 ہزار 412 فلسطینی زخمی ہوئے۔