پیپلزپارٹی کا بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق بل کی مخالفت کا اعلان 

Jun 24, 2021 | 21:55:PM
پیپلزپارٹی کا بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق بل کی مخالفت کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق بل کی مخالفت کا اعلان کردیا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ ایک شخص کیلئے چور دروازے سے رات کے اندھیرے میں آرڈیننس تیارکیاگیا، اس شخص نے اس آرڈیننس کا فائدہ ہی نہیں لیا، اب حکومت وہ بل پارلیمان میں لا رہی ہے، پیپلزپارٹی اس بل کی مخالفت میں ووٹ دے گی ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کلبھوشن سے متعلق بل پر حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا، پیپلزپارٹی کلبھوشن کے معاملے میں سہولت کار نہیں بنے گی ،کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ افغانستان کے مسئلے پر ہم نے بہت سبق سیکھے ہیں ،افغانستان سے متعلق فیصلوں کا پوری دنیا پر اثر ہوگا، افغانستان سے متعلق کیا ڈیل ہوئی ہے پارلیمان کو آگاہ کیاجائے،ان کاکہناتھا کہ بیسز سے متعلق فیصلہ حکومت کا ہے ،بیسز سے متعلق فیصلے پاکستان کی عوام اور ملک کے مفاد میں لیں گے ،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بیسز سے متعلق عمران خان کے بیان پر یقین نہیں رکھتے، تشویش ہے کہ عمران خان بیسز کے معاملے پر بھی یوٹرن نہ لے لے،انہوں نے کہاکہ امید ہے سپیکر خورشید شاہ کے پروڈکشن آڈر جاری کرے گا امید ہے کہ سپیکر تمام ارکان کو بجٹ پر بات کرنے کا موقع دے کر بجٹ کو غیر قانونی ہونے سے بچائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حیرت ہوئی بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ، عامر لیاقت کی مریم اورنگزیب کی تقریر پر تنقید