سانحہ بارکھان، دھرنا دو گروپوں میں تقسیم

Feb 24, 2023 | 14:49:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بردار خان آف قلات کے اعلان کے بعد آل پاکستان مری اتحاد نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ,  دوسرے گروپ نے زیر حراست خاتون کی رہائی و بازیاب بچوں کو دھرنے کے مقام تک نہ پہنچانے تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چنگیز مری نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڈزون میں موجود لاشوں کی تدفین نہیں کرنے دینگے،اگر لاشوں کی  تدفین کرنے دی گئی تو ہمارے مطالبات منظور نہیں ہونگے،ایف آئی آر میں سردار کھیتران کو بھی نامز دکیا جائے۔غریب مری نوجوانوں کو قتل کیا گیا ہے، خان محمد مری سردار کھیتران کے گھر میں ملازم تھا۔مری سمیت تمام قبائل سے خاتون نے قرآن پاک اٹھاکر اپیل کی۔

تینوں  افراد کے قتل کی  ایف آئی آر سردار کھیتران کیخلاف کاٹی جائے۔ہمارے بڑے بھی سردار کھیتران کومحفوظ راستہ دےرہے ہیں۔ محمد خان کی بچوں اور اہلیہ سے ملاقات کرادی گئی۔رات گئے بازیاب بچے کی کوئٹہ پہنچنے پر خان محمد سے ملاقات کرائی گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے و خان محمد پولیس پی ٹی سی کالج پولیس تحویل  میں ہیں۔بازیاب خاتون و بچوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ 12 کی عدالت میں آج پیش کیا جائےگا۔

ضرور پڑھیں: گوانتاناموبے جیل سے دو پاکستانی بھائیوں کو رہا کردیا گیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان