تشویشناک خبر۔۔ پاکستان میں بھی آکسیجن کی قلت کا خدشہ

Apr 24, 2021 | 12:37:PM
تشویشناک خبر۔۔ پاکستان میں بھی آکسیجن کی قلت کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کی تیسری لہر سے صورتحال بگڑنے لگی۔ بھارت کے بعد  پاکستان میں بھی آکسیجن  کی قلت پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث ملک میں سنگین صورتحال سے ملک میں آکسیجن کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔آکسیجن پروڈیوسر ز نے بھی خدشہ ظاہر کردیا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے آکسیجن کے استعمال کی 90 فیصد صلاحیت پر پہنچ گئے ہیں ،ایک ہفتے میں کورونا کیسز کم نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ناقص آکسیجن پائپ بھی پھٹنے لگے ہیں۔کورونا مریضوں کی زندگیاں بچانے کیلئے ڈبل آکسیجن کی ضرورت لیکن نارمل والیم سے ایک پوائنٹ اوپر جانے سے پائپ پھٹ جاتے ہیں جس سے شہراقتدار کے بڑے ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔ادھر کراچی کے ہسپتالوں میں بھی آکسیجن کا اسٹاک کم رہ گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے سب سےزیادہ اموات، پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے