سندھ بھرمیں انسداد پولیو مہم کا ورکرز نے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا

Oct 23, 2022 | 19:59:PM
سندھ , انسداد پولیو مہم,ورکرز , بائیکاٹ
کیپشن: انسداد پولیو مہم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ بھرمیں آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا ورکرز نے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے بھی مہم سے بائیکاٹ کردیا ہے ۔ڈی ایچ او گھوٹکی نے بھی اعلیٰ حکام کو ورکرز کے بائیکاٹ کے حوالے سے خط لکھ دیا۔

7 روزہ انسداد پولیو مہم 24 اکتوبرسے شروع ہونا ہے ،سندھ بھرکے طبی اورغیر طبی عملے ،پولیو ورکرزاور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بھی بائیکاٹ کردیا ہے ۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صدر بشری آرائیں کا کہنا ہے کہ  اہم اجلاس میں باقاعدہ اعلان کرکے پریس کلب  کے سامنےدھرنا دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز خود سیلاب زدگان ہیں انہیں فوری ہیلتھ رسک الائونس دیاجائے۔