کیا مانچسٹر یونائیٹڈ فروخت ہونے جارہا ہے؟

Nov 23, 2022 | 15:26:PM
کیا مانچسٹر یونائیٹڈ فروخت ہونے جارہا ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) منگل کے روز مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ کلب کے لیے نئی سرمایہ کاری یا ممکنہ فروخت کے لیے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ امریکی گلیزر خاندان نے یہ کلب سترہ برس پہلے خریدا تھا۔

کلب نے بیان میں مزید کہا کہ گلیزر خاندان کلب کی فروخت اور نئی سرمایہ کاری کے حوالے سے مالیاتی مشیروں کے ساتھ مشوروں میں مصروف ہیں تاکہ کلب کی جزوی فروخت یا اسٹیڈیم اور انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے مناسب اقدامات کیے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیے: ارجنٹائن کے خلاف تاریخی فتح، سعودی عرب میں آج عام تعطیل

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اگست میں برطانوی ارب پتی جم ریٹکلف نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ اس کے علاوہ دولت مند ایشیائی ٹائیکونز، خاص طور پر چین سے تعلق رکھنے والے لوگ حالیہ برسوں میں یورپی ٹیمیں خرید رہے ہیں جن میں پریمیر لیگ کی طرف والی وولور ہیمپٹن وانڈررز اور اٹلی کی انٹر میلان شامل ہیں۔