لاپتہ آبدوز کے سربراہ کی اہلیہ کا ٹائی ٹینک میں ہلاک ہونیوالے جوڑے سے کیا تعلق ہے؟

Jun 23, 2023 | 01:05:AM
لاپتہ آبدوز کے سربراہ کی اہلیہ کا ٹائی ٹینک میں ہلاک ہونیوالے جوڑے سے کیا تعلق ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بحر اوقیانوس میں لاپتہ آبدوز میں سوار افراد میں سے ایک اسٹاکٹن رش کی اہلیہ وینڈی رش ٹائی ٹینک فرسٹ کلاس کے دو مسافروں کی اولاد مں سے ہیں جو 1912 میں ٹائی ٹینک کے حادثے میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔
مو¿قر امریکی جریدے نیویارک پوسٹ کے مطابق اسٹاکٹن رش، امریکہ میں قائم اوشین گیٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو ہیں جو اس ٹائٹن آبدوز کے مالک ہے۔
ان ہی کی کمپنی کی آبدوز لاپتہ ہوئی ہے جس کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے، لاپتہ ہونے والی آبدوز پر پانچ سیاح سوار ہیں جن میں سے دو پاکستانی ہیں۔
لاپتہ ہونے والی آبدوز پہ سوار سیاح ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے بھاری رقوم کی ادائیگی کر کے ایک ایسے سفر پہ روانہ ہوئے تھے کہ جہاں سے تاحال ان کی واپسی نہیں ہو سکی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں آرکائیو ریکارڈز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وینڈی رش اس وقت کاروبار کے بڑے نام ازڈور اسٹراؤس اور ان کی اہلیہ آیڈا کی پڑپوتی ہیں جو ٹائی ٹینک پر سوار دو امیر ترین افراد تھے جب وہ ایک برفانی تودے سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا تھا۔
واضح رہے کہ جیمز کیمرون کی بلاک بسٹر فلم ٹائی ٹینک میں میسی کے ڈپارٹمنٹ اسٹور کے شریک مالک ازڈور اسٹراؤس اور ان کی اہلیہ آئیڈا کی المناک کہانی بیان کی گئی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: