امید ہے مولانا فضل الرحمان اپنے بیٹے کیخلاف چھڑی اٹھائینگے، ناصر شاہ

Jul 23, 2021 | 17:58:PM
امید ہے مولانا فضل الرحمان اپنے بیٹے کیخلاف چھڑی اٹھائینگے، ناصر شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کررہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بڑے مولانا صاحب اپنے بیٹے کے خلاف چھڑی اٹھائیں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی کئی اتحاد پی پی کے خلاف بنے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے بارشوں سے قبل ہی تیاری کرلی تھی۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ بارشوں کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیر سےتعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ