منی لانڈرنگ کیس: سلمان شہباز کے وکیل نے درخواست ضمانت واپس لے لی

Jan 23, 2023 | 12:30:PM
منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے وکیل امجد پرویز نے درخواست ضمانت واپس لے لی جس پر احتساب عدالت نے وزیراعظم کے صاحبزادے کی درخواست ضمانت نمٹا دی
کیپشن: سلمان شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے وکیل امجد پرویز نے درخواست ضمانت واپس لے لی جس پر احتساب عدالت نے وزیراعظم کے صاحبزادے کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

 منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلیمان شہباز اور ہارون یوسف کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سلیمان شہباز اور ہارون یوسف احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ نیب تفتیشی افسر نے سلمان شہباز کی درخواست ضمانت پر جواب جمع کرا دیا۔

نیب نے اپنے جواب میں کہا کہ سلمان شہباز کے ابھی وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔ جس پر فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو سلمان شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے۔ تفتیشی نے کہا کہ ابھی سلمان شہباز کی گرفتاری نیب کو مطلوب نہیں ہے۔

نیب تفتیشی حامد جاوید نے ہارون یوسف کی درخواست پر جواب کیلیے مہلت مانگی۔ احتساب عدالت نے ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک  توسیع کر دی۔

ادھر محسن نقوی کو وزیراعلی بنانے سے متعلق سوال پر سلمان شہباز نے کہا کہ وہ بڑے اچھے اور اصول پسند انسان ہیں۔