فضل الرحمان کی چودھری برادران سے ملاقات ، شہبازشریف سے ہونیوالی ملاقات پر اعتماد میں لیا

Feb 23, 2022 | 18:08:PM
اپوزیشن قیادت، حکومتی اتحادیوں، رابطوں میں تیزی،
کیپشن: مولانافضل الرحمان، چودھری برادران ملاقات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے رہنماﺅں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ختم ہو گئی ،مولانا فضل الرحمان چودھری برادران کی رہائشگاہ سے روانہ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات چیت ہو ئی۔ملاقات میں ایم این اے سالک حسین ، ایم این اے حسین الٰہی اور شافع حسین بھی شریک ہوئے،مولانا فضل الرحمان کے وفد میں مولا اسعد محمود اور اکرم درانی شامل تھے۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانافضل الرحمان نے چودھری برادران کو شہبازشریف سے ہونیوالی ملاقات پر اعتماد میں لیا،چودھری برادران نے 11 ارکان قومی اسمبلی سے متعلق بھی مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا،چودھری برادران نے کہاکہ رابطہ کرنے والے 11 ارکان کو اعتماد میں لے کر حتمی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔چودھری شجاعت حسین نے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ مولانا صاحب آپ نے بڑی رونق لگا دی ہے ،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آپ فیصلہ کریں تو فوری معاملہ سمیٹ لیں گے ، جس پرمحفل میں قہقہہ بلند ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق 11 ارکان میں سے 7 کا تعلق جنوبی پنجاب اور4 کا اپر پنجاب سے ہے ،مسلم لیگ21 ارکان کو ساتھ ملا کر ہی حتمی فیصلہ کرے گی ۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے چند روز قبل بھی چودھری برادران سے ملاقات کی تھی،دونوں رہنماﺅں میں یہ دوسری ملاقات تھی، دونوں رہنماو¿ں کے درمیان چند روز قبل ٹیلی فونک رابطے میں ملاقات پراتفاق کیاگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی فضاؤں میں پراسرار اڑن طشتری نے ہلچل مچا دی، ویڈیو وائرل