تاریخی والٹن ائیر پورٹ 91 سال بعدکہاں شفٹ کیا جا رہا ہے؟

Feb 23, 2021 | 15:26:PM
تاریخی والٹن ائیر پورٹ 91 سال بعدکہاں شفٹ کیا جا رہا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تاریخی والٹن ائیر پورٹ 91 سات بعدکہاں شفٹ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے سٹی فورسٹی ٹو نے کھوج لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی فورسٹی ٹو نے نئی والٹن ائیر پورٹ کی تجویز کردہ سائٹ کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ والٹن ائیر پورٹ کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے نیو کیمپس کیساتھ ملحقہ اراضی منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہے۔والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی کیلئے مریدکے نارووال روڑ کے موضع داہلہ واہگہ کی 568 ایکڑ 5 کنال اراضی کی نشاندہی کرلی گئی ۔
پنجاب حکومت کو والٹن ائیر پورٹ کی نئی سائٹ سے متعلق ورکنگ پیپر ارسال کردیاگیا ہے۔ پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد والٹن ائیر پورٹ کی نئی سائٹ پر تعمیراتی کام شروع ہوگا ۔والٹن ائیر پورٹ کی موضع بابڑہھ اور موضع رکھ کی 259 ایکڑ اراضی سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے حوالے کردی جائے گی۔
 تجویز کردہ ائیر پورٹ سائٹ کا لاہور سیالکوٹ موٹر وے کے مریدکے انٹرچینج سے فاصلہ 6عشاریہ 6 کلومیٹر ہے ۔والٹن ائیر پورٹ کی نئی سائٹ رنگ روڑ محمود بوٹی انٹرچینج سے 37 کلومیٹر ہے ۔نئی سائٹ شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے کے آندھیاں سرکل میں واقع ہے۔ موضع داہلہ واہگہ کی اراضی ہائیر ایجوکیشن کے لئے 2008 میں ایکوائر کی گئی، 1930 میں پنجاب فلائنگ کلب جبکہ 1932 ناردرن انڈین فلائنگ کلب اور بعدازاں گورنمنٹ آف انڈیا کے حوالے کرکے والٹن ائیر پورٹ کا نام دیا گیا۔ والٹن ائیر پورٹ دوسری جنگ عظیم میں بھی استعمال کیاگیا 1947 میں قائداعظم محمد علی جناح کے طیارے نے بھی یہاں لینڈ ہوا ۔والٹن ائیر پورٹ سے 1960 تک کمرشل فلائیٹ آپریشن بھی جاری رہا۔