ڈینگی سے عوام کی زندگیاں خطرے میں۔۔ حکمران غافل ہیں :شہباز شریف

Sep 22, 2021 | 15:39:PM
ے ڈینگی ڈیش بورڈ , قیمتی زندگیوں,غفلت, گنجائش نہیں
کیپشن: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  میاں شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی سے عوام کی زندگیوں کے لئے خطرات سنگین سے سنگین تر ہو رہے ہیں لیکن حکمران غافل ہیں۔

  شہباز شریف نےاپنے بیان میں کہا کہ حکومت ان کے دور میں بنائے گئے ڈینگی ڈیش بورڈ سمیت دیگر طریق کار اپنا کر اس مہلک وبا سے عوام کو محفوظ بنا سکتی ہے۔ ڈینگی سے نمٹنے کا پورا نظام، تربیت یافتہ عملہ اور طریق کار موجود ہے، اگر ڈینگی بے قابو ہوا تو یہ صرف اور صرف مجرمانہ انتظامی نااہلی اور غفلت ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی انتہائی مہلک ہے، غفلت کا نتیجہ لوگوں کی قیمتی زندگیوں کے ضیاع کی صورت میں نکلے گا۔اس وبا پر قابو پانے کےلئے غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ مشین پاکستان کے سارے مسئلے حل کردیگی:وزیراعظم