آڈیولیکس کی تحقیقات کرنیوالا جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ میں چیلنج

May 22, 2023 | 13:14:PM
آڈیولیکس کی تحقیقات کرنیوالا جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کوتحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

جوڈیشل کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر  کردی گی ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے،چیف جسٹس پاکستان کی اجازت کے بغیر کسی جج کو کمیشن کیلئے نامزد نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے کس جج کیخلاف تحقیقات یا کاروائی کا فورم صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے،ایڈووکیٹ بابر اعوان کے توسط سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

یاد رہے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے کارروائی کا   آغاز کر دیا ہے،جوڈیشل کمیشن کی سربراہی  جسٹس قاضی فائز  عیسیٰ کررہے ہیں،ان  کا کہنا ہے کہ کمیشن کسی جج کے خلاف کوئی کارروائی کر رہا ہے نہ کرے گا۔