ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں ،صارفین پر967 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

Mar 22, 2024 | 14:21:PM
ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں ،صارفین پر967 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہری مزید مہنگی بجلی کیلئے ہوجائیں تیار، حکومت نے بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کے بعد عوام کیلئے مشکلات بڑھنے لگیں ۔آئندہ مالی سال کے لیے 6 بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں نیپرا میں جمع کرادیں،درخواستوں پر سماعت 2 اپریل کو ہو گی۔

ضرورپڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا آلودگی پھیلانےوالی فیکٹریوں کےبجلی کنکشن منقطع کرنیکاحکم

واضح رہے کہ 19 مارچ کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست جمع کرائی گئی تھیں۔بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاورپرچیزنگ اتھارٹی (سی پی اے) کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرائی گئی تھی، نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔

گزشتہ روز حکومت نے ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی و گیس چوری میں ملوث افرادکےخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بجلی وگیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خصوصی ٹاسک دے دیا تھا۔