رمضان میں وزن کم کرنے کیلئے ڈائٹ پروگرام کیا ہونا چاہیے؟

Mar 22, 2023 | 12:46:PM
رمضان میں وزن کم کرنے کیلئے ڈائٹ پروگرام کیا ہونا چاہیے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماہِ رمضان میں مناسب اور طے شدہ ڈائٹ پروگرام سے وزن کم کیا جا سکتا ہے۔ 

رحمتوں اور برکتوں والے ماہِ رمضان کی آمد ہے جس کا انتظار ہر مسلمان کو ہوتا ہے۔ اس بابرکت مہینے میں جہاں سب عبادات کر کے اور روزے  رکھ کر رضا الٰہی کے حصول میں مصروف ہوتے ہیں وہیں سحر و افطار میں بہت سی ایسی غذائیں استعمال کی جاتی ہیں جو ہماری صحت کیلئے بلکل بھی فائدہ مند نہیں ہوتیں۔ خاص کر ان لوگوں کیلئے جو ماہِ رمضان میں اپنا وزن کم کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ 

ماہ رمضان میں وزن کم کرنے کا ایک سنہرا موقع ہوتا ہے جسے بہت سے لوگ لاعلمی میں ضائع کر دیتے ہیں۔ لوگ یہ سوچتے ہیں کہ اس مہینے میں سارا دن کھانا پینا نہیں ہوتا اس لئے باآسانی وزن کو کم کیا جا سکتا ہے حالانکہ حقیقت اس سے مختلف ہے کیونکہ ہم سارے دن کی بھوک پیاس کی کثر افطار میں نکال دیتے ہیں جس میں مختلف تلی ہوئی چیزوں سمیت بہت سی ان ہیلدی فوڈز شامل ہوتی ہیں۔ 

رمضان المبارک میں کس طرح کا ڈائٹ پلان ہونا چاہیے جو کہ آپ کی روٹین ہو اور صحت پر اثرانداز ہوئے بغیر وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو۔ 

سحر اور افطار میں کھانوں کا شیڈول ہفتے کے آغاز پر ہی کر لیں اور کوشش کریں کہ غذائیت سے بھرپور کھانے ڈائٹ پلان میں شامل کریں جن میں پھل اور سبزیوں سمیت پروٹین والی غذائیں لازمی شامل کریں۔ 

سحری میں سب سے پہلے ایک گلاس پانی پیئیں اس کے بعد کوئی ایسی چیز کھائیں جس جو پروٹین سے بھرپور ہو مثال کے طور پر انڈا، دہی یا چیز وغیرہ۔ ان کے علاوہ کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں جیسا کہ دلیا، براؤن چاول، روٹی اور ڈرائی فروٹس وغیرہ۔ ان کھانوں سے دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے۔

افطار میں کھجور کا استعمال کریں اور ساتھ کوئی اور موسمی پھل بھی کھائیں۔ ان کے ساتھ ساتھ آلو سے بنی اور بغیر تلی کوئی چیز استعمال کریں۔ ان کے علاوہ سلاد کا استعمال بھی کافی مفید ہے جس میں ابلے آلو شامل ہوں۔

کوشش کریں کہ رمضان میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے تا کہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو، تاہم افطار کے بعد پانی پینے کا جب بھی موقع ملے ضرور پیئیں۔ کولڈ ڈرنک سے جتنا ہو سکے گریز کریں اور ناریل کے پانی سمیت جوس پینے کو ترجیح دیں اور 30 منٹ روزانہ ورزش لازمی کریں۔