شہزادہ سلمان اورچینی وزیراعظم کا عمران خان کی جلدصحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

Mar 22, 2021 | 23:27:PM
شہزادہ سلمان اورچینی وزیراعظم کا عمران خان کی جلدصحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں بتایا کہ چینی وزیراعظم لی کیچیانگ نے خط میں پاکستانی ہم منصب کی جلدصحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم لی کیکیانگ نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں شخصیات نے اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی مستقل صحت تندرستی اور کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق خادم الحرمین الشریفن اور ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام کیبل کے ذریعے بھجوایا گیا۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا تھا۔سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار ہے۔