فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیس، 9 رکنی بنچ ٹوٹنے کے بعد نیا بنچ تشکیل

Jun 22, 2023 | 15:01:PM
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیس، 9 رکنی بنچ ٹوٹنے کے بعد نیا بنچ تشکیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والے 9 رکنی بنچ ٹوٹنے کے بعد نیا بنچ تشکیل دیدیا گیا۔

 چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کیلئے 7 رکنی بینچ تشکیل دے دیا، اعتراض کرنے والے دونوں جج سات رکنی ججز بینچ میں شامل نہیں ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کو بنچ میں شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والا بنچ جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود کے اعتراضات کے بعد اٹھ کر چلا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر اور شاہ محمود جہانگیر ترین سے مل گئے؟ پرویزالہٰی کی ڈیل بھی ہوگئی ؟ چودھری سرور کے انکشاف