بااثرشخصیات اور کمپنیوں نے کروڑوں روپے کاقرض معاف کروا لیا

Jun 22, 2021 | 15:12:PM
بااثرشخصیات اور کمپنیوں نے کروڑوں روپے کاقرض معاف کروا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے دورحکومت میں بااثرشخصیات اور کمپنیوں کے کروڑوں روپے کاقرض معاف ہونے کا انکشاف ۔

 ذرائع کےمطابق سٹیٹ بینک ۤآف پاکستان کی انسپکشن رپورٹ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کردی گئی ہے۔رپورٹ میں چار بینکوں کی جانب سے 1ارب 24کروڑ روپے سےزائد قرض معاف کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سرکاری بینک کی جانب سے بعض افراد اور کمپنیوں کو نوازنے کیلئے خلاف ضابطہ قرض معاف کئے گئے۔ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک نے سرکاری بینک کو ایکشن لینے کی ہدایت کردی ہے۔ناکامی کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد کے پیش نظر قرض معاف کرنے کی رپورٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بھی جمع کروائی جائے گی۔ سرکاری بینک نے 28کیسز میں 27کروڑ روپے جبکہ تین نجی بینکوں نے 97کروڑ روپے معاف کئے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سٹیٹ بینک انسپکشن رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد مزید کاروائی کی منظوری دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی اور یونس خان کا اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ