نیا قانون، 15افراد سے زائد کے اجتماع پر بھاری جرمانہ کی سزا

Jan 22, 2021 | 10:25:AM
نیا قانون، 15افراد سے زائد کے اجتماع پر بھاری جرمانہ کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانیہ میں 'نیا قانون' آگیا۔15افراد سے زائد افراد کے اجتماع پر ایک لاکھ 76ہزار پاکستانی روپے جرمانے کی سزا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ہوم سیکرٹری نے لاک ڈائون بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خبردار!برطانیہ میں گھروں میں پارٹی کرنا مہنگا نہیں بہت مہنگا پڑسکتا ہے ۔لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرتھوڑا بہت نہیں بلکہ 800پاؤنڈ جرمانہ ہوسکتا ہے۔ یہ رقم تقریباً ایک لاکھ 76ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے۔لاک ڈائون کے دوران گھر وں میں اگر لوگوں کو اکٹھا کرنا ضروری ہو تو 15افراد تک لوگ ایک جگہ اکٹھے ہو سکتے ہیں بصورت دیگر گھروں میں پارٹی کرنا  مہنگا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ جرمانے کے نئے قانون پر اگلے ہفتے سے عمل درآمد ہوگا۔ گھروں میں 15 سے زائد افراد کے اجتماع پر نیا قانون حرکت میں آئے گا، اور جیب کا صفایا کرجائے گا۔ گھر کے سربراہ کو 800پائونڈز جرمانہ ہو گا،جبکہ جرم دوہرانے پر جرمانے دوگنا ہوجائے گا۔یعنی جتنی بار جرم دہرایا جائے گا جرمانہ دوگنا ہوتا چلا جائے گا ۔جرمانے کی زیادہ سے زیادہ حد 6ہزار400 برطانوی پاؤنڈزہے۔یہ رقم تقریباً 14 لاکھ 8ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے۔برطانوی ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر لوگوں کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے نہیں دے سکتے۔