روپے کا ڈالر پر کاری وار ، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی سستا ہو گیا

Feb 22, 2024 | 18:07:PM
روپے کا ڈالر پر کاری وار ، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) روپے کا ڈالر پر کاری وار ، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی سستا ہو گیاجبکہ دیگر کرنسیوں نے روپے کو رگڑا لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک  میں روپے کی قدر میں بہتری  آئی ہے، امریکی ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد279 روپے 33 پیسے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ کی بات کی جائے تو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 28 پیسے سستا ہوکر 282.16 روپے کا ہوگیا     ، یورو56 پیسے مہنگا ہوکر  304.58 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ  40 پیسے مہنگا ہوکر  355.27 روپے کا ہوگیا  ،امارتی درہم 15 پیسے کمی سے 76.73  روپے پرآگیا   ،سعودی ریال کی بات کی جائے تو سعودی ریال 9 پیسے کمی کے بعد 74.95 روپے کا ہوگیا۔ 

پاکستان سٹاک ایکس چینج کی بات کی جائے تو  کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، 100 انڈیکس میں 355 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، ہنڈرڈ انڈیکس 0.58 فیصد اضافے سے 61914 کی سطح پر بند ہوا ۔ 

یہ بھی پڑھیں : اکبرایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو پھر چیلنج کرنے کا اعلان