کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، کینٹ سٹیشن پر ٹرین سے برآمد ہونیوالا بم ناکارا بنا دیا گیا

Dec 22, 2023 | 22:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشے جعفری) کراچی میں کینٹ سٹیشن پر مشکوک سامان سے بم برآمد ہوا جس کو 3 مرتبہ کی کوشش کے بعد ناکارہ بنا دیا گیا۔

ڈی آئی جی سپیشل برانچ آصف اعجاز شیخ کراچی بری تباہی سے بچ گیا ، کینٹ سٹیشن پر مشکوک سامان سے برآمد ہونے والے بم  پر رات 12 بجے  کا ٹائمر فکس تھا ، آج رات 12 بجے بم پھٹ جاتا اگر اطلاع نا ملتی ،برآمد ہونے والے بم میں 10 سے 12 کلو کا دھماکہ خیز مواد موجود ہے ،سپیشل برانچ کی ٹیمیں موقعے پر  پہنچ گئیں ہیں ،وال کلاک ٹائمر بم میں لگایا گیا تھا ،برآمد ہونے والا بم کافی حد تک تباہی پھیلا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحریک انصاف کا ردعمل بھی آگیا، بڑا اعلان کردیا

ایس ایس پی ریلوے  شوکت کھٹیان  کا کہنا ہے کہ کینٹ سٹیشن پر ابتدائی طور پر مشکوک بیگ کی اطلاع ملی، بی ڈی ایس کی ٹیم نے تصدیق کے بعد  بم کی اطلاع دی، بم تقریبا 10 سے 12 کلو گرام کا لگ رہا ہے، بم ڈیوائس کے ساتھ لگا ہوا تھا جس کو ناکارہ بنایا گیا، 2 مرتبہ بم کو ناکارہ بنانے  کی کوشش کی گئی، تیسری مرتبہ میں بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری   کینٹ سٹیشن پر پہنچی۔

دوسری جانب کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سٹیشن سے ملنے والے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، موٹر سائیکل کی بیٹری لگی ہوئی تھی، آئی ڈی بم کو ٹائمر کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا،کینٹ سٹیشن پر مشکوک سامان کی اطلاع موصول ہوئی، مشکوک سامان ٹرین کے اندر رکھا ہوا تھا، جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا،بی ڈی ایس نے کینٹ سٹیشن پر سرچنگ کے بعد بم کی تصدیق کی تھی۔