روپے پر دباؤ برقرار

Dec 22, 2022 | 11:38:AM
روپے پر دباؤ برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)روپے پر دباؤ برقرار ، انٹربینک میں ڈالر 28 پیسے مہنگاہوکر 225 روپے 40 پیسے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے،یورو ایک روپے ،برطانوی پاؤنڈ 2 روپے ، امارتی درہم 60 پیسے اورسعودی ریال کی قیمت میں 70 پیسے اضافہ ہو گیا ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈارکاڈرکسی کام نہ آیا،روپیہ مسلسل کمزور ،ڈالرکازور،اسٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 28 پیسے مزید اضافہ ہوگیا،انٹربینک میں امریکی ڈالر 225 روپے 12 پیسے سے بڑھ کر225 روپے 40 پیسے پر بند ہوا۔

ضرور پڑھیں :تیل کی قیمتوں میں تبدیلی
ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.12فیصد کمی ہوئی،ماہرین کہتے ہیں درآمدی بل اور بیرونی قرضوں کی وجہ سے روپے پر پریشر ہے۔


دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر اضافے کا رجحان رہا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے کے ساتھ 234 روپے 50 پیسے کا ہوگیا،یورو 1 روپے اضافے کے ساتھ 259 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 2 روپے اضافے کے ساتھ 299 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 68 روپے 90 پیسے اور سعودی ریال 65 روپے 70 پیسے پر جاپہنچا ہے ۔