اسمبلی کی تحلیل: پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

Dec 22, 2022 | 10:14:AM
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام بلا لیا گیا۔ اراکین اسمبلی وزیراعلی اور چئیرمین عمران خان کے فیصلوں کی توثیق کریں گے
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام بلا لیا گیا۔ اراکین اسمبلی وزیراعلی اور چئیرمین عمران خان کے فیصلوں کی توثیق کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ‏177 اراکین اسمبلی وزیراعلی اور چئیرمین عمران خان کے فیصلوں کی توثیق کریں گے، گزشتہ روز ق لیگ کے تمام 10 ایم پی ایز بھی ان فیصلوں کی توثیق کر چکے ہیں۔ اگلے جمعے یا ہفتے کو مسلم لیگ ن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔

 آئینی طریقہ کار کے تحت سپیکر آفس کو تحریک عدم اعتماد ملنے کے 7 دن بعد نوٹس ایشو کیا جاتا ہے ‏اور اس کے اگلے 3 سے 7 دن کے دوران اسمبلی میں ووٹنگ کرائی جاتی ہے۔ ‏اپوزیشن پارٹیز کو عدم اعتماد کے لیے 186 ووٹ چاہییں جبکہ ان کے پاس صرف 177 ووٹ ہیں۔ دوسری طرف پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 187 لوگ ہیں۔