امتحان دینے والے طلباہوشیار ۔۔حکومت نے کڑی شرط رکھ دی

Dec 22, 2021 | 15:55:PM
طلبا امتحان ، ویکسین ضروری
کیپشن: طلبا امتحان دیتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میٹر ک اور ایف اے کے امتحان دینے والے طلبا کیلئے ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔غیرویکسین شدہ طلبا کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں:جنوری میں لاک ڈائون کا امکان۔۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تعلیمی بورڈز نے طلبا کو ہدایت کی کہ اگر وہ بورڈ کے امتحانات میں بیٹھنا چاہتے ہیں تو وہ خود کو کورونا وائرس سے بچاوکی ویکسین ضرور لگوائیں۔ویکسین نہ لگوانے والے طلبا کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔طلبا کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرناہوگی۔جن طلبا کے پاس سرٹیفکیٹ نہیں ہوگی انہیں امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔اس سلسلے میں تعلیمی بورڈز نے سکولوں اور کالجوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ اکھاڑے میں تبدیل۔۔لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال،ویڈیو وائرل