ن لیگ سادہ اکثریت حاصل کر پائے گی؟بڑا انکشاف

Nov 21, 2023 | 09:13:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

الیکشن کی آمد ہے آمد ہے۔ایسے میں ملک کی ہر جماعت انتخابی میدان میں اتر چکی ہے اور عوام کو خواب دکھانے کے ساتھ ساتھ ایسے نعرے لگا رہی ہے جیسے ہی ان کی جماعت ہی الیکشن معرکہ کلین سوئیپ کرے گی اور بھاری تعداد میں کامیابی سمیٹی گی ۔رنگ برنگے نعرے او ر عدوں سے عوام کو لہو گرمایا جا رہا ہے۔پیپلز پارٹی جہاں یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ کوئی زور زبردستی قبول نہیں کرے گی اور نہ ہی آئندہ وزیر اعظم لاہور سے منتخب ہونے دی ۔وہی سختیوں میں گھری تحریک انصاف کو لگتا ہے کہ عوامی طاقت کے بل بوتے پر وہ کوئی بھی نتیجہ بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ملک کی ایک اور بڑی جماعت مسلم لیگ ن تو اپنے حق میں ہواوں کو دیکھ کر ان سب سے دو قدم آگے بڑھ کر دعوووے کر رہی ہے۔کبھی ان کے رہنما عوام میں بباہنگ دہل یہ بیانیہ بنا رہے ہیں کہ ’ساڈی گل ہو گئی ‘ اگلا وزیر اعظم ہمارا ہوگا،تو اس جماعت کے بعض رہنما ناقابل یقین طور پر پنجاب کی کل 141 نشستوں جن پر براہ راست انتخاب ہوگا ان میں سے 120 سے 125 نشستیں لینے کے دعویٰ کر رہے ہیں،مزید دیکھیے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: