سابق سیینٹر عثمان خان کاکڑ  کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے

Jun 21, 2021 | 14:44:PM
سابق سیینٹر عثمان خان کاکڑ  کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر  و سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ  کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے عثمان کاکڑ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان کاکٹر کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔عثمان کاکڑ کو کوئٹہ میں اپنےگھر میں برین ہیمرج ہوا اور وہ گرنے کےباعث زخمی ہو گئے تھے۔سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سےانہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔  وہ آئی سی یو میں تھے۔ انہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی کے آغا خان ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔  پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نےکہا ہے کہ عثمان خان کاکڑ کے انتقال کی اطلاع سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملی،  عثمان کاکڑ کے انتقال پر سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ عثمان خان کاکڑ 2015 میں سینیٹ کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔عثمان خان کاکڑ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور بلوچستان کے منجھے ہوئے سیاست دان تھے۔ 21 جولائی 1961ء کو ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں پیدا ہونے والے عثمان کاکڑ نے معیشت میں ماسٹرز اور ایل ایل بی کر رکھا تھا۔  1977ء میں پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں شامل ہوئے اور تنظیم کے مرکزی اول سیکرٹری (سربراہ) کی حیثیت سے کام کیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد پشتونخوامیپ کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست شروع کی۔عثمان خان ایوان بالا میں بلوچستان سے سینٹر منتخب ہوئے تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: امارات کا بھارت کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان