چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا

Feb 21, 2023 | 11:18:AM
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے استعفیٰ منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کے اختیارات کم ہوگئے تھے، چیئرمین نیب کو اختیارات کی کمی سے تحفظات تھے۔ آفتاب سلطان نے چند روز قبل استعفی دیا تھا۔

 آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے آفیسر ہیں، آفتاب سلطان ڈی جی آئی بی سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی تعینات رہے۔

آفتاب سلطان نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جولائی 2022 کو نیب کی سربراہی سنبھالی تھی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کے استعفیٰ کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعظم نے استعفی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دے دی۔

چیئرمین نیب کے استعفی کی منظوری کا عمل کابینہ کی منظوری کے بعد مکمل ہوگا۔ آفتاب سلطان کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی وفاقی کابینہ نے کی تھی۔ اس لئے استعفی کی منظوری سے متعلق فیصلہ بھی کابینہ نے کرنا ہے۔