بھارت کی کینیڈا میں دہشت گردی پاکستان کیلئے حیرانی کی بات نہیں ، سیکرٹری خارجہ

Sep 20, 2023 | 12:51:PM
بھارت کی کینیڈا میں دہشت گردی پاکستان کیلئے حیرانی کی بات نہیں ، سیکرٹری خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی کا کہنا ہے کہ بھارت کی کینیڈا میں دہشت گردی پاکستان کیلئے حیرانی کی بات نہیں ، جسٹن ٹروڈو نے جو الزام لگایا کچھ حقیقت ہو گی تو لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی نے اقوام متحدہ کے پاکستان مشن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں جو ہوا ہمیں حیرت نہیں ہوئی، کینیڈا کے وزیراعظم نے جو الزام لگایا کچھ حقیقت ہو گی تو لگایا ہے ، ہم اس الزام پر سرپرائز نہیں ہوئے,سائرس قاضی نے بتایا کہ ہم نے بھارت کا حاضر سروس نیول افسر پکڑا ہوا ہے، بھارت پاکستان میں عدم استحکام کارروائیوں میں ملوث ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے، دنیا میں بھارت کو کوئی اگر سمجھتا ہے تو وہ ہم ہیں۔

نگران وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ روایتی استقبالیہ دیتے ہیں، وزیراعظم نے استقبالیہ اور افتتاحی اجلاس میں شرکت کی، وزیراعظم نے آج ایرانی صدر سے ملاقات کی، ایران ہمارا اہم ہمسایہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی ایرانی صدرکےساتھ اچھےماحول میں ملاقات ہوئی جبکہ وزیر خارجہ نے بھی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں کیں ، وہ امریکی صدربائیڈن کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔

سائرس قاضی کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم جنرل اسمبلی سےخطاب میں کشمیرسمیت تمام مسائل پربات کریں گے۔

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔