پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا چیک پوسٹ پر حملہ: پولیس

Mar 20, 2023 | 10:54:AM
پی ٹی آئی رہنما خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے لگے۔ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مبینہ طور پر پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ٹی آئی رہنما خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے لگے۔ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مبینہ طور پر پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان جاتے ہوئے داجل چیک پوسٹ پر مبینہ ہنگامہ آرائی کی، انہیں چیکنگ کے لیے روکا گیا تو انہوں نے چیک پوسٹ پر ہنگامہ کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور نے محافظوں کے ہمراہ شدید فائرنگ کی، اندھا دھند فائرنگ سے پولیس ملازمین بال بال بچے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او موقع پر پہنچ گئے۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ کے پی کے اور پنجاب سرحد پرچیک پوسٹ پر تمام گاڑیوں کی انٹری کی جاتی ہے، چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کے بعد علی امین گنڈاپور فرار ہوگئے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے، ان کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا تو ان کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی، اس دوران علی امین اور ان کے ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔

دوسری جانب ڈی پی او محمد نوید کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علی امین گنڈا پور کے 4 گارڈ اورگاڑی کو حراست میں لے لیا ہے جن میں آفتاب، شکیل، الطاف اور نیک محمد شامل ہیں۔