پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا

Jun 20, 2023 | 20:58:PM
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبر پختونخوا میں پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  اپراور لوئر چترال,کوہستان اپر،دیر اپر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گرمی کی لہر سے گلیشیر پگھلنے اور فلیش فلڈ کا خدشہ پیدا ہونے کے  باعث پی ڈی ایم اےنے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ مراسلہ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے  کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق  حساس علاقوں کی مقامی کمیونٹی کو پیشگی اطلاع دی جائے،ایمرجنسی،ریسکیو سروسز اور سی ای ڈیلیو کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنائیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کے لیے سازوسامان تیار رکھیں، جبکہ حساس علاقوں میں سیاحوں/ مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے، حساس علاقوں میں کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کریں،کسی رکاوٹ/بندش کی صورت میں سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

 ترجمان ڈی جی پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہے، ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔