یوکرینی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد، بلاول بھٹو زرداری نے استقبال کیا

Jul 20, 2023 | 15:04:PM
یوکرینی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد، بلاول بھٹو زرداری نے استقبال کیا
کیپشن: ملاقات کے بعد دونوں وزراء خارجہ مشترکہ پریس بریفنگ بھی کریں گے
سورس: وزارت خارجہ ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک) یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا پاکستان پہنچ گئے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرادری نے یوکرین کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

یوکرینی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں تفصیلی بات چیت کریں گے، پاکستان اور یوکرین کے درمیان خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

ملاقات کے بعد دونوں وزراء خارجہ مشترکہ پریس بریفنگ بھی کریں گے، کسی بھی یوکرینی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، 1993ء میں پاکستان اور یوکرین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد یوکرین کا یہ پہلا وزارتی دورہ ہے۔

توقع ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

یوکرین کے وزیر خارجہ دمیٹرو کولیبا نے دفتر خارجہ میں یادگار کے طور پر پودا لگایا، دفتر خارجہ میں پاکستان اور یوکرین کے درمیان وفود کے سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔

مذاکرات میں فریقین تجارت سرمایہ کاری، زراعت اور اعلیٰ تعلیم میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لے رہے ہیں، دفتر خارجہ میں دمیٹرو کولیبا اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دمیٹرو کولیبا وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔