اب تک 60 حلقوں کے بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں، الیکشن کمیشن

Jan 20, 2024 | 21:46:PM
اب تک 60 حلقوں کے بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں، الیکشن کمیشن
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر سید آصف حسین کی سربراہی میں عام انتخابات 2024ء کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پولٹیکل فنانس ونگ کی جانب سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق رپورٹ پیش کی اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیلٹ پیپرز کی بروقت چھپائی مکمل کرلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: این اے 83 اور 85 میں انتخابات ملتوی، صوبائی الیکشن کمشنر نے رپورٹ طلب کر لی

اجلاس میں دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 60 حلقوں کے بلیٹ پیپرز چھپ چکے ہیں جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین نے پرنٹنگ سے متعلق امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔