کشمیر، گلگت بلتستان اور پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی 

Feb 20, 2023 | 19:49:PM
کشمیر، گلگت بلتستان اور پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی 
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں ،گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم غیر معمولی گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کیساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، چترال ، دیر اور کوہستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ، بعض مقامات پر ہلکی برفباری بھی ہو سکتی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، مری ، گلیات اور گردو نواح میں صبح کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،مری ، گلیات اور گردو نواح میں ہلکی بارش ہلکی برفباری ہو سکتی ہے،جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ،ملک کے بالائی علاقوں میں سرد رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک دن کے اوقات میں گرم رہے گا،محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش برفباری ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان