طویل عمر کیلئے اہم ترین تجربہ ۔۔ تہلکہ خیز انکشافات

Dec 20, 2021 | 20:52:PM
طویل عمر کیلئے اہم ترین تجربہ
کیپشن: طویل عمر کیلئے اہم ترین تجربہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  لیبارٹری میں تیارکردہ انسانی پٹھوں کے خلیے خلاءمیں چھوڑے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سائنسدان انسانی پٹھوں کے خلیات تیار کرکے ان کی پیکنگ بھی کر چکے ہیں اور انہیں کل بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ پراجیکٹ کو ’مائیکرو ایج‘کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مصنوعی خلیے چاول کے دانے کے سائز کے ہیں اور انہیں شارپنر کے سائز کی ڈبیوں میں بند کیا گیا ہے۔ان ڈبیوں کو فلوریڈا سے خلاءمیں بھیجا جائے گا۔  

یہ بھی پڑھیں: پیر صاحب کے کہنے پر دادا کی صحت یابی کیلئے 6 ماہ کی پوتی کے ساتھ لرزہ خیز اقدام
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ  اس پراجیکٹ پر 12لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 28کروڑ 44لاکھ روپے)لاگت آئے گی اور اس کی فنڈنگ برطانوی خلائی ایجنسی کر رہی ہے۔یونیورسٹی آف لیورپول کے پروفیسر میلکولم جیکسن کا کہنا ہے کہ ان خلیوں کو خلاءمیں لیجا کر بجلی کے ذریعے ایک پراسیس سے گزار ا جائے گا جس سے ان میں سکڑاﺅ آئے گا۔ اس تجربے میں یہ سمجھنے کی کوشش کی جائے گی کہ جب انسان عمر رسیدہ ہوتا ہے اور اس کی بافتوں اور پٹھوں کے خلیے سکڑتے ہیں تو ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی گیس نہ پانی۔۔ پھر بھی دل ہے پاکستانی۔۔معروف ڈیزائنر کی دلچسپ پوسٹ