پاکستان بچانے کیلئے علماء اور مشائخ کو  کردار ادا کرنا پڑے گا، سراج الحق

Dec 20, 2020 | 12:44:PM
 پاکستان بچانے کیلئے علماء اور مشائخ کو  کردار ادا کرنا پڑے گا، سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ آج پاکستان کو بغداد بنانے کی سازش ہورہی ہے،ملک کو بچانے کیلیے علماء اور مشائخ کو ہی اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں علماء مشائخ رابطہ کونسل پاکستان سندھ کے تحت لطیف آباد کے مقامی ہال میں منعقد ہونے والی تحفظ ختم نبوتت، ناموس اہلبیت و عظمت صحابہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے  کہ 73سال سے پاکستان پر حکمرانی کرنے والوں نے کشمیر کو ضائع کردیا ہے اور اگر بھارت کا کشمیر پر قبضہ مستحکم ہوگیا تو پھر پانی خشک ہونے سے سندھ اور پنجاب بنجر بن جائیں گے،علمائے کرام اور مشائخ کو ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلیے اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج پاکستان کو بغداد بنانے کی سازش ہورہی ہے، ماضی میں حکمرانی کرنے والی اشرافیہ نے ملک کو دولخت کیا، عدالتوں میں قرآن کا نظام نہیں ہے، تجارت میں سود کی ممانعت ہے اور ہماری ساری معیشت سود پر چل رہی ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسجادہ نشیں درگاہ عالیہ خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف و رابطہ کونسل کے سرپرست اعلیٰ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا کہ اگر علمااور مشائخ مل جائیں تو ملک میں اسلام کے نفاذ کو کوئی نہیں روک سکتا۔جےیو  پی نورانی کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نےشرکا کو تجویز دی کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دیکر مدارس کو بند کرنے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کریں اور اگر  حکومت نہیں مانتی تو پھر وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے۔