بھارت دہشت گردی کاسب سے بڑا ریاستی اسپانسر ہے۔ یو این پاکستان مشن

Aug 20, 2021 | 19:07:PM
بھارت دہشت گردی کاسب سے بڑا ریاستی اسپانسر ہے۔ یو این پاکستان مشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان کے یواین مشن نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کاسب سے بڑاریاستی اسپانسر ہے، بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف دہشت گردی کے متعدد منصوبے بنائے گئے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا ، جس میں بھارتی وزیرخارجہ کے بیان پر پاکستان کے یواین مشن نے کہاکہ بھارت کی پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی سرپرستی کی مذمت کرتے ہیں، بھارت نے خود کو دہشت گردی کیخلاف چیمپئن ثابت کرنے کی کوشش کی بھارت پاکستان کےخلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی،مالی مددکررہاہے، جس کا ثبوت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو،اسٹاک ایکسچینج حملہ ہیں جبکہ داسوواقعے میں بھی بھارت ملوث ہے۔
پاکستانی مشن نے کہا کہ پاکستان نے ٹی ٹی پی،جے یواے بھارتی فنانسنگ پرڈوزیئرسلامتی کونسل کوپیش کیا ، ٹی ٹی پی،جے یواے پاکستان کےخلاف سرحدپارسے حملوں میں ملوث ہیں، دونوں کوبھارتی،افغان انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مکمل حاصل حمایت ہے۔
مشن نے کہا کہ یواین مانیٹرنگ ٹیم نے افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے خطرے کواجاگرکیا، بھارت نے افغانستان امن عمل کمزورکرنے اور دہشت گرد کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے امن عمل روکنے کی کوشش کی۔یو این پاکستان مشن نے کہا کہ بھارت آرایس ایس ہندوتوانظرئیے کی رہنمائی کررہاہے، ہندوتوانظریے نے اسلام فوبیاکے مسئلے کومرکزی دھارے میں شامل کیا، مقبوضہ وادی میں کشمیری اس نظریے کاخمیازہ بھگت رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔امیتابھ بچن اور کترینہ کیف کس کی فلم میں دوبارہ اکھٹے نظر آئینگے۔۔؟