امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں۔باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم

Apr 20, 2022 | 19:27:PM
الہان عمر, صدر, ملاقاتیں, شہباز شریف, تعلقات, مضبوط, تبادلہ خیال
کیپشن: وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر ملاقات کر رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان میں نئی حکومت کے آنے کے بعد امریکی رکن کانگریس الہان عمر پاکستان پہنچ گئیں جہاں انہوں نے پاکستان کی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ریاست الہان عمر نے ملاقات کی وزیر اعظم نے الہان عمر کو پاکستان کے پہلے دورے پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکی عوام کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے، پاکستانی پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس کے درمیان تبادلہ خیال کو تقویت ملے گی، شہباز شریف ے کہاپاکستان امریکاکے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، باہمی احترام، اعتماد اور مساوات پر مبنی دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعمیری روابط سے خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔اس موقع پر شہباز شریف نے پاکستان امریکا تعلقات کو تقویت دینے میں سمندر پار پاکستانیوں کی کوششوں کو سراہا اور کہا پاکستان قومی ترقی اور نمو میں ان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔وزیر اعظم نے جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کو اجاگر کیا وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے کہا اسلامو فوبیا جیسی برائی سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ الہان عمر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اورکہا دورہ پاکستان سے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی ۔

قبل ازیں امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر علوی نے کہا کہ پاکستان امریکاکے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری روابط خطے میں امن اور ترقی کو فروغ دیں گے۔ باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، صدر نے مزید کہا دو طرفہ تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم میں بہتری آئے گی، بھارت میں مسلم اقلیت کے حوالے سے انہوں نے کہا مودی حکومت کی طرف سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، بھارت مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہے اور ان کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے، صدر مملکت نے خطے میں امن کے فروغ کے لئے پاکستان کے کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ آئی ٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سب سے اہم شعبہ ہے اور امریکی تاجر اس شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں،اس موقع پر الہان عمر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، ا نہوں نے اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا۔دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند ہورہی ہے ۔اسلامو فوبیا سے متعلق قانون امریکا کانگریس میں لایا جا رہا ہے۔پاکستان نے اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا ایک عرصے سے آپ سے ملاقات کی خواہش تھی جو آج پوری ہو ئی۔

یہ بھی پڑھیں۔پٹرول پر سبسڈی جاری نہیں رکھ سکتے۔وزیر خزانہ کا صاف انکار