دھرنا واحتجاج ختم۔۔ملتان روڈ پرٹریفک بحال

Apr 20, 2021 | 20:41:PM
دھرنا واحتجاج ختم۔۔ملتان روڈ پرٹریفک بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اتنی سی بات تھی ۔۔کالعدم تحریک لبیک کے مطالبے کی روشنی میں حکومت نے قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرار داد پیش کردی ،جس پر بحث کا آغاز بھی ہو گیا۔
مطالبات کی اس اہم شق پر پیشرفت کے بعد کالعدم تحریک لبیک نے احتجاج اور دھرنا ختم کر دیا۔ جس کے بعد لاہور میں ملتان روڈ پر مسجد رحمت ا للعالمین کے باہر دھرنا ختم کر دیا گیا اور معمول کی ٹریفک بحال ہو گئی ۔صورتحال بہتر ہونے پر علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا۔قیادت کے اعلان کے مطابق دیگر شہروں میں بھی دھرنے ختم کر دیئے گئے۔
واضح رہے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مسئلہ کئی روز سے ملک بھر اور خصوصاً لاہور کے ملتان روڈ پر معمولات زندگی درہم برہم تھے،کشیدہ صورتحال میں جانی و مالی نقصان بھی ہوا۔حالات سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد زیادہ خراب ہوئے،حکومتی سطح پر صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں بھی کی گئیں۔علما نے بھی اپنا کر دار ادا کیا،جیل میں سعد رضوی سے علا اور حکومتی وفود ملاقاتیں کرتے رہے اور آخر کار پیر اور منگل کی درمیانی شب مذاکرات رنگ لائے ۔آخری مذاکرات وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی سربراہی میں حکومتی وفد نے کئے ۔مذاکرات میں ہونے والے نئے معاہدے کی روشنی میں حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر فرانسیسی سفیر کی ملک بدری اور خاکوں کی مذمت کی قرار داد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں۔ این اے 249 ۔۔ مریم نواز کی کراچی جانے کی تیاریاں۔۔ساتھیوں سے مشاورت