پاکستانی ٹیم کے ساتھ متعصبانہ رویہ، گوتم گمبھیر نے بھارتی تماشائیوں کو کھری کھری سنا دیں

Oct 19, 2023 | 14:58:PM
پاکستانی ٹیم کے ساتھ متعصبانہ رویہ، گوتم گمبھیر نے بھارتی تماشائیوں کو کھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) احمد آباد میں پاک ، بھارت میچ کے دوران  بھارتی  تماشائیوں  کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے ساتھ متعصبانہ رویہ اپنانے پر بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر کھلاڑی اور  ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل میں شامل گوتم گمبھیر   نے بھارتی تماشائیوں کو کھری کھری سنا دیں ۔

خلیج ٹائمز میں اپنے کالم میں گوتم گمبھیر نے لکھا 'ہماری ٹیم انڈیا نے اگرچہ 3 میں سے3 میچ جیتے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا ہم نے بطور بھارتی کرکٹ ٹیم سپورٹرز کے دل بھی جیتے ،بھارتی ٹیم کے علاوہ دیگر میچوں کے دوران گراؤنڈ میں ہمارا ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا ہے جس نے مجھے حیرت میں ڈال دیا کہ کیا ہم واقعی اس کھیل سے محبت کرتے ہیں یا ہمیں صرف ہندوستانی سپر اسٹارز کا جنون ہے'۔

 گوتم گمبھیر نے بھارتی شائقین کے مخالف ٹیموں کے ساتھ رویئے پر بھی تنقید کی اور لکھا کہ 'پہلے دہلی میں افغانستان اور بھارت کے میچ کے دوران تماشائیوں نے نوین الحق کے ساتھ بدسلوکی کی اور مسلسل اس کے سامنے کوہلی کوہلی کی آوازیں لگائیں کیونکہ آئی پی ایل میں دونوں کے درمیان تنازع ہوا تھا،پھر بعد میں، ہم نے احمد آباد میں ٹاس کے موقع پر بابر اعظم سے بدسلوکی کی جب کہ باہر جانے والے پاکستانی بلے بازوں پر غیر ضروری نعرے کسے۔یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ ایک ایسا معاشرہ جس نے دنیا کو "پوری دنیا ایک خاندان ہے" کا تصور دیا تھا، اس قدر متضاد ہے۔پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں لگتا کہ یہ آئی سی سی ایونٹ ہے۔میں وہاں احمد آباد میں کمنٹری کر رہا تھا اور اس طرح کے متعصبانہ رویئے کو دیکھ کر مجھے بالکل بھی فخر محسوس نہیں ہو رہا تھا'۔

یہ بھی پڑھیں :گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر 

 سابق کرکٹر نے اپنی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'اگر ہمیں 2036 کے اولمپک کھیلوں کی بولی جیتنی ہے تو ہمیں زیادہ غیر جانبدارانہ رویہ اپنانا ہوگا۔میں کھیلوں میں مسابقت اور من چاہی ٹیم کی حمایت کے حق میں ہوں لیکن یہ ہمیں مخالف ٹیم کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں نیچا دکھانے کا لائسنس نہیں دیتا'۔