سی ٹی ڈی نےدہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

Oct 19, 2022 | 20:14:PM
سی ٹی ڈی نےدہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آبا د کیپیٹل پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران سنگجانی کے علاقے سے دو مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں حمزہ عرف غازی رحمان ولدغازی مرجان سکنہ جان خانخیل تحصیل دتہ خیل میرانشاہ شمالی وزیر ستان اورشیر عالم عرف عمرولد گل حیدرسکنہ جنگلی نہر ڈاکخانہ بڈھ بیر میراہ تحصیل و ضلع پشاور شامل ہیں۔

یہ دہشت گر داسلام آباد کیپیٹل پولیس ،سیاسی رہنماؤں،لاءاینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز اورمستقبل میں سیا سی اجتماعات اور سرگرمیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔یہ دہشت گرد ہمزونی میں پاک آرمی پر دہشت گردانہ حملے اور ہمزونی میں آرمی چیک پوسٹ پر فائرنگ اور اس جیسی متعدد کارروائیوں میں شامل تھے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد غازی الرحمان نے افغانستان سے دو مہینے قبل دہشت گردی کی ٹریننگ حاصل کی تھی۔  دہشت گرد ضرب عضب کے دوران اپنی فیملی کے ساتھ بنوں منتقل ہوا اور دو سال تک مقیم رہا اور  2016میں دوبارہ اپنے آبائی علاقے منتقل ہوا۔2021میں یہ دہشت گرد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد آیا اور سکیورٹی کمپنیزمیں بطور سکیورٹی گارڈ کے روپ میں کام کرتا رہا  جبکہ دہشت گرد شیر عالم پشاور کا رہائشی ہے، جس نے تین سے چار سال تک بھٹے پر مزدوری کی اور  گاڑیوں کی وائرنگ کے متعلق تجربہ حاصل کیا۔   ایک دوست عبدالرزق کے کہنے پر دہشت گردگروپ ملا نبی جوائن کیا اور 2016-17 میں اس نے ملانبی مرکز ٹہل سے ایک ہفتے کی ملٹری ٹریننگ حاصل کی اور پھر افغانستان منتقل ہو گیا۔  افغانستان سے اس نے تحریک طالبان افغانستان تورابورا سے چالیس دن کی مزید ٹریننگ حاصل کی اور

اس نے اپنے دوست عبدالرزق کی طرف سے ٹیلیفونک دعوت پر تحریک طالبان پاکستان جوائن کیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ بر آمد کر لیاہے۔