بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 3 فروری تک مکمل ہوجائے گا، الیکشن کمیشن

Jan 19, 2024 | 23:23:PM
بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 3 فروری تک مکمل ہوجائے گا، الیکشن کمیشن
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پرنٹنگ پریس آف پاکستان کا دورہ کیا اور وہاں بیلٹ پیپرز کی طباعت کا جائزہ لیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپرز کے معیار اور طباعت کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 3 فروری تک مکمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 85 میں انتخابات ملتوی،اہم وجہ سامنے آ گئی

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تین فروری تک 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، بیلٹ پیپزز خصوصی فیچرز کا حامل ہوگا، کراچی میں واقع پرٹنگ پریس میں پہلے بلوچستان اور پھر سندھ کے حلقوں کے بلیٹ پیپزز چھاپے جارہے ہیں جبکہ اسلام آباد میں سرکاری پرنٹنگ میں خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کے حلقوں کے بلیٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہے، ووٹ کی چھپائی کیلئے 2 ہزار 70 ٹن خصوصی کاغذ مہیا کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے 17 ہزار 8 سو 16 امیدوار میدان میں اتریں گے۔